اسلام آباد : پاکستان کے سینئیر صحافی مبشر لقمان نے وزیر اعلی شہباز شریف کو ڈیڈ لائن دے دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 24 نومبر 2015 15:34

اسلام آباد : پاکستان کے سینئیر صحافی مبشر لقمان نے وزیر اعلی شہباز شریف ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 نومبر 2015 ء) : نجی ٹی وی چینل پر ایک پروگرام کی میزبانی کرتے ہوئے پاکستان کے صحافی مبشر لقمان نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز کو ڈیڈ لائن دے دی . انہوں نے پروگرام میں وزیر اعلیٰ پنجاب کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ بھی باپ ہیں اور میں بھی . انہوں نے کہا کہ ہر کام خود کرنے کے شوق نے وزیر اعلیٰ پنجاب کی اپنی ذمہ داریوں سے کوتاہی برتنے میں اضافہ کر دیا ہے .

اسکول سے لے کر بچوں کی حفاظت تک سارے کام شہباز شریف صاحب خود ہی کرنے کے خواہاں ہیں.

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ خادمٍ اعلیٰ بچوں کو تحفظ فراہم کرنے کے معاملے پر آپ تو سنجیدہ نہیں ہیں البتہ ہم بہت سنجیدہ ہیں. مبشر لقمان نے کہا کہ میں آپ کو تین دن کا وقت دیتا ہوں ، اگر ان تین دنوں میں آپ نے ہمیں اور زیادتی کاشکار بچوں کو انصاف نہ دلایا اور مجرمان کو تعزیراتٍ پاکستان کے تحت سزا نہ دلوائی تو ہم یہ سمجھنے پر مجبور ہو جائیں گے کہ ان تمام مجرمان کو آپ کی حمایت اور آپ کی پُشت پناہی حاصل ہے انہوں نے کہا کہ اگر آپ نے انصاف نہ دلوایا تو ہمیں مجبوراً آپ کے خلاف اعلیٰ عدلیہ کا دروازہ کھٹکھٹانا پڑے گا.