Live Updates

مظفر گڑھ میلے میں غیر اخلاقی رقص ، ضلعی انتظامیہ خاموش ، وزیر اعلی شہباز شریف نے نوٹس لے لیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 24 نومبر 2015 15:56

مظفر گڑھ  میلے میں غیر اخلاقی رقص ، ضلعی انتظامیہ خاموش ، وزیر اعلی ..

مظفر گڑھ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 نومبر 2015 ء) : مظفر گڑھ میلے میں سینکڑوں لوگوں کی موجودگی میں غیر اخلاقی رقص جاری ہے . تفصیلات کے مطابق مظفر گڑھ میں منعقد کیے گئیے اس میلے کا افتتاح سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کیا تھا جس میں غیر اخلاقی رقص کیا جا رہا ہے .

(جاری ہے)

جبکہ میلے میں خواتین اور بچے بھی موجود ہیں، اس افسوسناک حرکت پر بھی ضلعی انتظامیہ کا تاحال کوئی ردٍ عمل سامنے نہیں آیا میلے میں شراب نوشی اور غیر اخلاقی حرکات سے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کی سکیورٹی نے بھی کوئی سوال اُٹھائے بغیر واپسی کا رُخ کر لیا ، میلے میں ہزاروں کی تعداد میں لوگ موجود تھے.

دوسری جانب خبر میڈیا پر آنے کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے مظفر گڑھ میں میلے میں غیر اخلاقی سرگرمیوں کا نوٹس لیتے ہوئے ضلعی انتظامیہ اور پولیس سے رپورٹ طلب کر لی ہے.

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :