وکٹ کیپر رضوان احمد ورلڈ کلاس فیلڈر بننے کے خواہاں

منگل 24 نومبر 2015 16:22

وکٹ کیپر رضوان احمد ورلڈ کلاس فیلڈر بننے کے خواہاں

دبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 24نومبر- 2015ء) قومی ٹیم کے نوجوان کھلاڑی رضوان احمد بنیادی طور پر وکٹ کیپر ہیں لیکن فیلڈنگ میں ورلڈ کلاس بننا چاہتے ہیں ۔ ویسٹ انڈیز کےمشہور زمانہ فیلڈر گس لوگی اپنی فیلڈنگ کی وجہ سے پوری دنیا میں جانے جاتے ہیں لیکن پاکستان کے محمدرضوان نے کبھی ان کا نام نہیں سنا ۔

(جاری ہے)

محمد رضوان نے پریس کانفرنس میں کہا کہ جس طرح ریورس سوئنگ کا نام آتے ہی وسیم اکرم اور وقار یونس کا نام سامنے آتا ہے اس طرح میں چاہتا ہوں کہ مجھے فیلڈنگ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے ۔ میں کسی کو فالو نہیں کرتا بس اپنا نام خود بنانا چاہتا ہوں ۔ فیلڈنگ میں وہ مقام جو کسی اور پاکستانی کے حصے میں نہ آئے ۔ اب میڈیا اور شائقین پاکستانی کرکٹ ٹیم میں میری فیلڈنگ کا ذکر کرتے ہیں ۔