جمیل الدین عالی نے علم وادب کیلئے گراں قدر خدمات انجام دیں،نعمت اللہ خان

منگل 24 نومبر 2015 16:29

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 نومبر۔2015ء) سابق ناظم کراچی نعمت اللہ خان ایڈووکیٹ نے ملک کے ممتاز شاعر ،دانشور ،ادیب و کالم نگار جمیل الدین عالی کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے ، منگل کو جاری اپنے تعزیتی بیان میں نعمت اللہ خان نے جمیل الدین عالی نے ملک میں علم وادب کیلئے گراں قدر خدمات انجام دیں ،انہوں نے پوری زندگی علم وادب کی خدمت میں گزاری وہ پاکستان سے سچی محبت کرتے تھے جس کے اظہار کیلئے انہوں نے قومی ترانے لکھے ،ان کی علمی ادبی خدمات ملک کیلئے سنہری باب کی حیثیت رکھتی ہیں ۔

(جاری ہے)

نعمت اللہ خان نے کہا کہ جمیل الدین عا لی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی ،انہوں نے کہا کہ ہمار ا ایمان ہے کہ ہمیں دنیا میں اللہ تعالی نے بھیجا ہے اور اسی کے حکم پر پلٹ کر واپس جا نا ہے ،اسی حقیقت کو مد نظر رکھتے ہوئے ہمیں آخرت کی تیاری کر نی چاہیے ۔نعمت اللہ خان نے جمیل الدین عالی کے اہل خانہ سے تعزیت اور افسوس کا اظہار کرتے ہو ئے مر حوم کی مغفرت، بلند درجات اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ۔