ملیر 15 پر زیر تعمیر فلائی اوور علاقہ مکینوں کے لئے عذاب بن گیا ہے،تعمیراتی کام جلد مکمل کیا جائے ،فہیم صدیقی
منگل 24 نومبر 2015 16:31
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 نومبر۔2015ء)سٹیزن لیگل ایڈ کمپلین سیل کے رہنماؤں فہیم صدیقی ایڈووکیٹ، راحت بیگ ایڈووکیٹ، محمد اعظم علی ایڈووکیٹ سمیت ضلعی کمیٹی ملیر کے رہنماؤں محمد وقاص اور ندیم احمد نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ملیر 15 پر زیر تعمیر فلائی اوور علاقہ مکینوں کے لئے عذاب بن گیا ہے، کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن کے حکام اور ٹھیکیدار نے اس پروجیکٹ کو مکمل کرنے میں 2 سال سے زائد کا عرصہ لگا دیا ہے، جبکہ وزیر اعلیٰ سندھ، صوبائی وزیر بلدیات سندھ اور کمشنر کراچی متعدد بار اس منصوبے کو جلد مکمل کرنے کا حکم دے چکے ہیں، لیکن لگتا ہے کہ کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن اور ٹھیکیدار کسی کو جواب دے نہیں ہیں۔
فلائی اوور کی تعمیر کے دوران ٹھیکیدار نے بلدیاتی اور ماحولیاتی قوانین کی دھجیاں اڑا دیں ہیں، دھول اور مٹی کے باعث علاقہ مکین سانس و دمہ اور دیگر مہلک بیماریوں کا شکار ہورہے ہیں، نیشنل ہائی وے لنک روڈ بند ہونے کی وجہ سے دن اور رات کے اوقات میں کورنگی انڈسٹریل ایریا، لانڈھی ایکسپورٹ زون اور پورٹ قاسم سے ہیوی ٹرک، ٹرالرز اور آئل و واٹر ٹینکرز بھی اسی علاقے سے گزررہے ہیں، جس کی وجہ سے ٹوٹے پھوٹے روڈ مزید تباہی کا منظر پیش کررہے ہیں، ٹریفک پولیس اہلکار صرف کمرشل گاڑیوں اور کار و موٹر سائیکل سواروں سے رشوت خوری میں مصروف دیکھائی دیتے ہیں، جبکہ شہری منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے کرنے پر مجبور ہیں کیونکہ کمرشیل گاڑیوں کے باعث لمبی لمبی لائینیں لگنا معمول بن گیا ہے، کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن ، ٹریفک پولیس اور محکمہ ماحولیات سندھ کی جانب سے شہریوں کو زحمت سے بچانے کے لئے کسی قسم کے انتظامات نہیں کیئے گئے ہیں۔(جاری ہے)
مزید قومی خبریں
-
جھگڑے میں گاڑی بھگانے کے دوران پولیس اہلکارکو گاڑی ٹکر لگنے کے مقدمہ میں گرفتارخاتون کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ جیل بھیجنے کا حکم
-
فیصل آباد، سرکاری آٹا کی سپلائی کے دوران بے ضابطگیوں پر11 فلورملزکے لائسنس منسوخ
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکا عزیز بھٹی شہید ہسپتال کی چھت گرنے کے معاملہ پرسخت ایکشن،ایم ایس برطرف، تین افسرمعطل
-
نیپرا نے کے الیکٹرک کے 7 سالہ سرمایہ کاری کے روڈ میپ پر فیصلہ دے دیا
-
چیئرمین سینیٹ نے ایوان بالا کے 337 ویں اجلاس کے لئے پینل آف پریذائیڈنگ آفیسرز کے ناموں کا اعلان کر دیا
-
چیف جسٹس کوکراچی کے لذیذ کھانوں اورکچوریوں کی یاد آ گئی
-
سپریم کورٹ کا نسلہ ٹاور کی زمین فروخت کرکے الاٹیز کو معاوضہ ادا کرنے کا حکم
-
قومی شاہراہ پر منی ٹرک اور مسافر وین میں تصادم ،دوخواتین سمیت چھ افراد زخمی
-
نئے تعینات ایم ایس حضرات کو ہسپتالوں میں پیشنٹ کیئر مینجمنٹ کو بہتر بنانے کا ٹاسک سونپ دیا گیا
-
فتنہ پارٹی حسب روایت بشریٰ بی بی کی صحت سے متعلق پروپیگنڈہ کر رہی ہے ‘ عظمیٰ بخاری
-
بزنس ایڈوائزری کمیٹی اہم فورم ہے سب کو ساتھ لے کر چلیں گے، چیئرمین سینیٹ
-
افغانستان سے پاکستان میں دراندازی کرنیوالے افغان دہشتگرد کے ہوشروبا انکشافات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.