سلیمان لاشاری قتل کیس جیل میں چلانے کا نوٹیفکیشن انسداد دہشت گردی عدالت کو مل گیا

منگل 24 نومبر 2015 16:36

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 نومبر۔2015ء) محکمہ داخلہ سندھ کی طرف سے سلیمان لاشاری قتل کیس جیل میں چلانے کا نوٹیفکیشن انسداد دہشت گردی عدالت کو مل گیا ،سلیمان لاشاری قتل کیس میں ملزم سلیمان ابڑو اور اسکے5 سیکورٹی گارڈز گرفتار ہیں۔محکمہ داخلہ سندھ نے سلیمان لاشاری قتل کیس جیل میں چلانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

(جاری ہے)

نوٹیفکیشن انسداد دہشت گردی عدالت کو مل گیا ہے۔ سلیمان لاشاری قتل کیس میں ملزم سلیمان ابڑو اور اسکے5 سیکورٹی گارڈز گرفتار ہیں۔گزشتہ روزانسداد دہشت گردی عدالت کراچی میں سلیمان لاشاری قتل کیس کی سماعت ہوئی تھی۔ سینٹرل جیل سے ملزمان کوعدالت میں پیش نہیں کیا گیا جس پر عدالت نے جیل سپرنٹنڈنٹ کو شوکاز نوٹس جاری کر کے سماعت چار دسمبر تک ملتوی کر دی تھی۔

متعلقہ عنوان :