سندھ کی جھیلوں پر آنیوالے نایاب مہاجر پرندوں کی زندگی خطرے میں پڑ گئی
محکمہ وائلڈلائف عملے کی ملی بھگت سے شکاریوں نے بندوقیں تان لیں اور کھلے عام غیرقانونی شکار شروع کر دیا
منگل 24 نومبر 2015 16:36
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 نومبر۔2015ء)موسم سرما شروع ہوتے ہی برفانی علاقوں کے نایاب آبی پرندے پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ مہمان پرندوں کی آمد شروع ہوتے ہی محکمہ وائلڈلائف عملے کی ملی بھگت سے شکاریوں نے بھی بندوقیں تان لیں اور کھلے عام غیرقانونی شکار شروع کر دیا ہے۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق سردی کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی برفانی علاقوں کے نایاب آبی پرندے سندھ کی جھیلوں کو محفوظ پناہ گاہیں سمجھ کر زیرو پوائنٹ، کولاب، کینجھر، شاہ بندر اور کیٹی بندر کے ساحلی علاقوں پر پہنچنے لگے ہیں جس سے ان جھیلوں کا حسن دوبالا ہو گیا ہے۔
سندھ کے ان علاقوں میں پرندوں کے شکار پر پابندی ہے لیکن محکمہ وائلڈ لائف عملے کی ملی بھگت سے ان علاقوں میں جال، آڈیوکیسٹ اور اسلحے سے کھلے عام شکار کیا جا رہا ہے جس سے نایاب پرندوں کی نسل کشی میں اضافہ ہو گیا ہے۔دوسری جانب ان پرندوں کے شکار کی وجہ سے جہاں سالانہ نو لاکھ سے زائد پرندے آتے تھے اب ان پرندوں کی تعداد کم ہو کر دس ہزار ہو چکی ہے۔ اگر یہی صورتحال رہی تو قدرتی ماجول تباہ ہونے کے ساتھ ساتھ ان مہمان پرندوں کی آمد بھی ختم ہو جائیگی۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.