چیئر مین پی سی بی شہریار خان نے پاک بھارت سیریز کے حوالے سے وزیر اعظم نواز شریف کو خط لکھ دیا

منگل 24 نومبر 2015 16:39

چیئر مین پی سی بی شہریار خان نے پاک بھارت سیریز کے حوالے سے وزیر اعظم ..

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 24نومبر- 2015ء) چیئر مین پی سی بی شہریار خان نے پاک بھارت سیریز کے حوالے سے وزیر اعظم نواز شریف کو خط لکھ دیا ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق خط میں شہریارخان نے کرکٹ بورڈ کے پیٹرن انچیف نواز شریف کو پاک بھارت کرکٹ سیریز کے حوالے سے تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا ہے جب کہ اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے وزیر اعظم تک یہ پیغام بھی پہنچایا ہے کہ اگر دونوں ممالک کے مابین سیریز سری لنکا میں کھیلی جاتی ہے تو اس کا خرچہ متحدہ عرب امارات سے کم آئے گا ۔ ذرائع کے مطابق ابھی تک وزیر اعظم کی جانب سے اس خط کا کوئی جواب نہیں دیا گیا ہے تاہم چیئر مین پی سی بی کا کہنا تھا کہ انہیں امید ہے کہ ایک سے دو دن کے اندر جواب آجائے گا ۔

متعلقہ عنوان :