روس میں سیلفی سٹک کو بطور ہتھیار استعمال کیا جانے لگا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 24 نومبر 2015 16:53

روس میں سیلفی سٹک کو بطور ہتھیار استعمال کیا جانے لگا

روس (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 نومبر 2015 ء) : روس میں سیلفی سٹک کو بطور ہتھیار استعمال کیا جانے لگا ہے جس کے لیے خصوصی ٹریننگ بھی دی جا رہی ہے۔سیلفی کے بڑھتے ہوئے رُجحان کی بدولت ہر جگہ کوئی نہ کوئی سیلفی سٹک اُٹھائے ضرور نظر آئے گا، ماسکو میں موجود ایک اسپورٹس سینٹر نے سیلفی کے شوقین کمزور افراد کو سیلفی سٹک کی مدد سے خود کا دفاع کرنے کی ٹریننگ دینے کا آغاز کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

جس میں ہدایت کار سیلفی سٹک کو ایک ہتھیار کے طور پر استعمال ہونے والی چیز کی حیثیت سے دیکھتے ہیں۔ چھڑی کا استعمال کرتے ہوئے لڑائی کاہُنر ہزاروں سال قبل اپنایا گیا تھا جس کو روسی کامریڈ نے سیلفی سٹک کا استعمال کرتے ہوئے ایک نیا رنگ دیا ہے۔ سیلفی سٹک کے استعمال سے خود کا دفاع کرنے کی ٹریننگ حاصل کرنے کے بعد سیلفی کے شوقین افراد میں ڈر کی شرح کم ہو گئی ہے. سیلفی سٹک کو بطور ہتھیار کیسے استعمال میں لایا جا سکتا ہے آپ بھی دیکھیں:

متعلقہ عنوان :