فٹنس مسائل ،سٹین کی بھارت کیخلاف تیسرے ٹیسٹ میں شرکت تاحال غیریقینی صورتحال کا شکار

منگل 24 نومبر 2015 17:00

فٹنس مسائل ،سٹین کی بھارت کیخلاف تیسرے ٹیسٹ میں شرکت تاحال غیریقینی ..

ناگپور ۔ 24 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔24 نومبر۔2015ء) جنوبی افریقن کرکٹ ٹیم کے سٹار فاسٹ باؤلر ڈیل سٹین کی فٹنس مسائل کے باعث بھارت کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ میں شرکت تاحال غیریقینی صورت حال کا شکار ہے۔ جنوبی افریقہ اور بھارت کے درمیان تیسرا ٹیسٹ بدھ سے ناگپور میں شروع ہو رہا ہے اور میزبان ٹیم کو چار میچز کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔

(جاری ہے)

سٹین بھارت کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے دوران گراؤن انجری میں مبتلا ہوئے تھے جس کے باعث وہ دوسرا ٹیسٹ نہیں کھیل سکے تھے۔ بحالی صحت میں سست روی کی وجہ سے ان کی تیسرے ٹیسٹ میں بھی شرکت تاحال غیریقینی صورت حال کا شکار ہے۔ جنوبی افریقن ٹیم کے کوچ رسل ڈومینگو نے کہا کہ اس وقت ہمارے پاس تین فٹ فاسٹ باؤلرز موجود ہیں جن میں مورنے مورکل، کاگیسورباد اور کائل ایبٹ شامل ہیں، امید ہے کہ ٹیم ناگپور ٹیسٹ جیت کر سیریز میں جاندار کم بیک کرنے میں کامیاب ہو جائے گی۔

متعلقہ عنوان :