اداکارہ کیٹ بیکنسیل کی شوہر سے علیحدگی ہو گئی

منگل 24 نومبر 2015 17:50

اداکارہ کیٹ بیکنسیل کی شوہر سے علیحدگی ہو گئی

لاس اینجلس ۔ 24 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔24 نومبر۔2015ء) ہالی وڈ اداکارہ کیٹ بیکنسیل کی اپنے شوہر لین وائسمین سے علیحدگی ہو گئی،ذرائع کے مطابق کیٹ بیکنسیل جن کی گیارہ سال قبل ڈائریکٹر لین وائسمین سے شادی ہوئی تھی نے شوہر سے علیحدگی کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

اداکارہ کے مطابق اس کی اور اسکے شوہر کی زندگیاں اس قدر مصروف ہو چکی ہیں کہ وہ ایک دوسرے کو وقت نہیں دے پا رہے تھے اس لئے انھوں نے باہمی رضامندی سے علیحدہ ہا جانے کا فیصلہ کیا ہے تاہم ہم ایک اچھے دوست رہیں گے۔