راج کندرہ میرے بہترین دوست ہیں،شلپا شیٹھی

منگل 24 نومبر 2015 17:50

راج کندرہ میرے بہترین دوست ہیں،شلپا شیٹھی

ممبئی ۔ 24 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔24 نومبر۔2015ء) اداکارہ شلپا شیٹھی جو اب فلموں میں واپسی کیلئے پر تول رہی ہیں نے کہا ہے کہ ان کے شوہر راج کندرہ ان کے بہترین دوست ہیں۔

(جاری ہے)

شلپا نے یہ بات راج سے شادی کرنے کی چھٹی سالگرہ کے موقع پر کی ہے، انھوں نے کہا ہے کہ میں راج کا شکریہ ادا کرتی ہوں جن کی وجہ سے میں آج اس قدر خوش ہوں،انھوں نے کہا کہ راج اس کے سب سے بہترین اور قریبی دوست ہیں جن پر مجھے فخر ہے۔