کیوی فاسٹ باؤلر بولٹ کی فٹنس مسائل کے باعث کینگروز کے خلاف آخری ٹیسٹ میں شرکت مشکوک
منگل 24 نومبر 2015 18:29
پرتھ ۔ 24 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔24 نومبر۔2015ء) نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر ٹرینٹ بولٹ کی فٹنس مسائل کے باعث آسٹریلیا کے خلاف شیڈول سیریز کے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں شرکت مشکوک ہو گئی، نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان تاریخی ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ 27 نومبر سے شروع ہو گا۔
(جاری ہے)
لیفٹ آرم باؤلر کمر کی تکلیف کے باعث ٹور میچ میں باؤلنگ نہیں کرا پائے، ٹم ساؤتھی بھی آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں اسی انجری میں مبتلا ہوئے تھے۔
نیوزی لینڈ ٹیم کے کوچ مائیک ہیسن کے مطابق ڈاکٹرز بولٹ کی انجری کا باقاعدگی سے جائزہ لے رہے ہیں اور سو فیصد فٹ ہونے کے بعد ہی انہیں آخری ٹیسٹ کھیلایا جائے گا۔ واضح رہے کہ بولٹ اسی انجری کے باعث رواں برس کے شروع میں انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز بھی نہیں کھیل سکے تھے اور اس کے بعد انہیں دورہ جنوبی افریقہ اور زمبابوے سے بھی دستبرداری اختیار کرنا پڑی تھی۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
میامی اوپن ٹینس ویمنز سنگلز،ایلینا ریباکینااور ڈینیئل کولنز فائنل میں پہنچ گئیں
-
کپتانی صرف فیلڈ تک محدود ذمہ داری نہیں ہوتی، شان مسعود
-
آل پاکستان رمضان کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ کے مقابلے اسلام آباد میں جاری
-
ارجنٹائن کے اسٹارفٹبالرلیونل میسی نے اپنی عمر کی وجہ سے ریٹائرمنٹ کا امکان مسترد کردیا
-
لندن،انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری،لیگ میں کل مزید 7 میچوں کا فیصلہ ہوگا
-
آئی پی ایل 2024ء: وریندر سہواگ نے ایم ایس دھونی کو ’بزرگ‘ کہہ دیا
-
افغان سپنر مجیب الرحمان انجری کے باعث آئی پی ایل سے باہر
-
کبھی کبھی سوچتا ہوں کیا آئی پی ایل کرکٹ بھی ہے؟، روی ایشون کی اشتہاری شوٹ کرنے والے کھلاڑیوں پر تنقید
-
کپتان کی ممکنہ تبدیلی، پی سی بی نے شاہین آفریدی کو اندھیرے میں رکھا
-
پی سی بی کا ریڈ اور وائٹ بال کرکٹ کیلئے الگ الگ کوچ مقرر کرنے کا فیصلہ
-
بابر اعظم کو ایک بار پھر قومی ٹی ٹونٹی ٹیم کی کپتانی سونپنے کا فیصلہ
-
پاکستان کے دورہ آئرلینڈ کے ٹی ٹونٹی میچز کے شیڈول کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.