صبح نو قومی ٹینس چیمپئن شپ 30 نومبر سے شروع ہو گی

منگل 24 نومبر 2015 18:30

صبح نو قومی ٹینس چیمپئن شپ 30 نومبر سے شروع ہو گی

اسلام آباد ۔ 24 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔24 نومبر۔2015ء) صبح نو قومی ٹینس چیمپئن شپ 30 نومبر سے پاکستان ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہوگی۔

(جاری ہے)

صبح نو کی چیئرپرسن شاہدہ کوثر فاروق نے کہا ہے کہ ایونٹ کیلئے 3 لاکھ روپے کی انعامی مختص کی گئی ہے اور 6 روزہ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے مردوخواتین کھلاڑی مختلف کیٹگریز کے مقابلوں میں ایکشن میں دکھائی دیں گے اور ان کے درمیان مینز سنگلز اینڈ ڈبلز، لیڈیز سنگلز، جونیئر انڈر 18 اور انڈر 14 کے مقابلے ہوں گے۔

انہوں نے ایشین ٹینس فیڈریشن کے صدر انیل کھنہ کے پاکستان میں انٹرنیشنل ٹینس کی بحالی کے حوالے سے بیان کو سراہا، انٹرنیشنل پلیئرز مختلف کھیلوں کے مقابلوں کیلئے پاکستان آ رہے ہیں اسلئے پاکستان ٹینس فیڈریشن کو بھی چاہیے کہ وہ یہاں پر انٹرنیشنل ٹورنامنٹ کا انعقاد کریں

متعلقہ عنوان :