منگ لی بگ بیش ٹی ٹونٹی لیگ میں شمولیت اختیار کرنے والے پہلے چینی کرکٹر بن گئے

منگل 24 نومبر 2015 18:30

منگ لی بگ بیش ٹی ٹونٹی لیگ میں شمولیت اختیار کرنے والے پہلے چینی کرکٹر ..

سڈنی ۔ 24 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔24 نومبر۔2015ء) سڈنی سکسرز نے بگ بیش ٹی ٹونٹی کرکٹ لیگ کیلئے ہانگ کانگ کے سپنر منگ لی سے معاہدہ کر لیا۔ لی آسٹریلیا کے ڈومیسٹک ٹورنامنٹ میں شمولیت اختیار کرنے والے پہلے چینی کرکٹر بن گئے ہیں۔

(جاری ہے)

لی 2004ء سے کرکٹ کھیل رہے ہیں اور انہوں نے 2010ء میں ہانگ کانگ کی طرف سے کیریئر کا آغاز کیا، وہ 2014ء میں منعقدہ ایشین گیمز میں بھی ٹیم کی نمائندگی کر چکے ہیں۔

لی نے اپنے بیان میں کہا کہ بگ بیش لیگ کیلئے سکسرز سے معاہدہ میرے لئے اعزاز کی بات ہے اور اس پر میں ہانگ کانگ کرکٹ ایسوسی ایشن اور سکسرز حکام کا مشکور ہوں، دنیائے کرکٹ کے نامور کھلاڑیوں کے ساتھ کھیل کر مجھے اپنے تجربے میں اضافہ کرنے کا موقع ملے گا جس کا مجھے مستقبل میں فائدہ ہو گا

متعلقہ عنوان :