پاکستان ریلوے ملکی معیشت کی بحالی اور عوام کو سستی سفری سہولتوں کی فراہمی میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے، ماہانہ 350 سے زائد مال بردار ٹرینیں چلائی جا رہی ہیں، رواں مالی سال کے 4 ماہ 18 دنوں میں کراچی ڈویژن نے 3 ارب 56 کروڑ کا ریونیو جمع کیا جس میں سے مال بردار ٹرینوں کی آمدنی 2 ارب ایک کروڑ رہی ہے۔ ڈویژنل کمرشل آفیسرکراچی ناصر نذیر
منگل 24 نومبر 2015 18:46
کراچی ۔ 24 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔24 نومبر۔2015ء) پاکستان ریلوے ملکی معیشت کی بحالی اور عوام کو سستی سفری سہولتوں کی فراہمی میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے، 2013ء میں کراچی سے ملک کے دیگر حصوں میں تجارتی سامان کی زیادہ تر نقل وحمل پرائیویٹ ٹرانسپورٹ کے ذریعے ہوتی تھی اب ماہانہ 350سے زائدمال بردار ٹرینیں اس مقصد کے لئے چلائی جا رہی ہیں ،رواں مالی سال کے 4ماہ 18دنوں میں کراچی ڈویژن نے 3ارب 56کروڑکا ریونیو جمع کیا جس میں سے مال بردار ٹرینوں کی آمدنی 2ارب ایک کروڑرہی ہے۔
ڈویژنل کمرشل آفیسرکراچی ناصر نذیر نے ” اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔24 نومبر۔2015ء“ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ریلوے کی بحالی اور اسے منافع بخش ادارہ بنانے میں وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا بڑا کردار ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے دن رات محنت کر کے مسافر ٹرینوں کی آمد و رفت کو بروقت بنایا جس کی وجہ سے مسافروں نے دوبارہ ریلوے کا سفر شروع کیا ہے اسی طرح پاکستان ریلوے کی مال بردار گاڑیوں کے کم کرائے ملک بھر میں تجارتی مال پہنچانے کا بہترین ذریعہ بن گئے ، 2013ء میں ماہانہ 30 مال بردار ٹرینیں بمشکل نکل رہی تھیں ابان کی تعداد 350 تک پہنچ گئی ہے جو کراچی سے ملک کے دیگر حصوں میں تجارتی مال کی ترسیل کر رہی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ 2014-15 ء میں مال بردارٹرینوں نے 7 ارب 22 کروڑ روپے کا ریکارڈ ریونیو حاصل کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سب کچھ وفاقی حکومت کی پالیسیوں کے باعث ممکن ہوا ہے۔ناصر نذیر نے کہا کہ حکومت نے مال بردار ٹرینوں کی بحالی کیلئے چائنا سے 55 نئے انجن منگوائے جس کی وجہ سے ریلوے خسارے سے نکل کر منافع بخش ادارہ بن گیا ہے۔ انہون نے کہا ہے کہ پاکستان ریلوے کراچی ڈویژن نے سال 2014-15 میں 12 ارب 43 کروڑ روپے کمائے جبکہ 9 ارب 30 کروڑ روپے کا ہدف دیا گیا تھا، اس طرح 2014-15 مالی سال کے دوران ہدف سے 3 ارب 13 کروڑ روپے سے زائد کمائے ہیں۔ رواں مالی سال کے چار ماہ 18 دنوں میں کراچی ڈویژن نے 3 ارب 56 کروڑ روپے کمائے جبکہ 2 ارب ایک کروڑ مال بردار گاڑیوں کی آمدنی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ریلوے مسافروں کو ریلوے سفر کی طرف متوجہ کرنے کیلئے ریلوے اسٹیشنوں کو اپ گریڈ کر رہا ہے پہلے مرحلے میں کراچی، لاہور اور راولپنڈی ریلوے اسٹیشن کو اپ گریڈ کیا جائے گا اور اس کی تزئین و آرائش کے ساتھ ساتھ مسافروں کی سہولت کیلئے ویٹنگ روم، ریسٹورنٹ، ڈائننگ روم، ریلوے اسٹیشن کے قریب شاپنگ مال کی تعمیر کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت اس بات پر زیادہ توجہ دے رہی ہے کہ مسافر ٹرینوں کی آمد و رفت کو بروقت کیا جائے اور اس میں تاخیری حربے اپنانے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ریلوے کی اربوں روپے کی اراضی پر بنائے گئے تجاوزات کو ختم کرنے کیلئے آپریشن کئے جا رہے ہیں جس میں صوبائی حکومت، رینجرز اور پولیس ہمارا بھرپور ساتھ دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حیدرآباد آٹو بھان میں پاکستان ریلوے کی اربوں روپے کی زمین سے لینڈ مافیا کا قبضہ ختم کرایا گیا ہے۔ اسی طرح چنیسر گوٹھ، سٹی اسٹیشن، کینٹ کالونی و دیگر علاقوں میں پاکستان ریلوے کی زمینوں سے قبضہ ختم کرایا جا رہا ہے۔ مون گارڈن کی زمین کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مون گارڈن کی زمین پاکستان ریلوے کی نہیں ہے پاکستان ریلوے سے 1988ء میں یہ زمین ریلویز ایمپلائز کوآپریٹو ہاوٴسنگ سوسائٹی نے 53 ایکڑ جگہ 99 برس کے لئے محض 13 لاکھ روپے کے عوض حاصل کی تھی۔ ریلوے کو آپریٹو ہاوٴسنگ سوسائٹی انتظامیہ نے اس میں سے 2.1 ایکڑ جگہ برسوں پہلے بغیر قانونی کارروائی کے مون بلڈرز کے حوالے کر دی تھی۔ ہم مون گارڈن کے مکینوں کی بے دخلی کے حق میں نہیں ہیں اس کی سزا ریلوے ایمپلائز سوسائٹی کی انتظامیہ اور بلڈرز کو ملنی چاہئے اس کا ہم قانونی جائزہ لے رہے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
ٹیکس نیٹ بڑھانے اورحکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری کویقینی بنائیں گے
-
دبئی میں مقیم پاکستانیوں کے لیے پاکستان قونصل خانہ دبئی کا بڑا اعلان
-
ترقی پذیر ممالک میں توانائی کی منتقلی کو تیز کرنے کے لئے فنانسنگ اور سرمایہ کاری کو متحرک کرنے کے لئے بین الاقوامی تعاون کو بڑھایا جانا چاہئے، پاکستانی سفیر برائے متحدہ عرب امارات
-
کمیشن نے مجھ سے بالکل نہیں پوچھا کہ دھرنے کے پیچھے فیض حمید تھے یا نہیں؟
-
وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کو جمہوریہ چیک کے وزیر خارجہ کا ٹیلی فون، باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر روابط اور بات چیت کو بڑھانے پر اتفاق
-
موسم گرما کی مناسبت سے اسکولوں کے نئے اوقات کار کا اعلان
-
نوازشریف، آصف زرداری اورعمران خان اگرمل بیٹھیں تو مسائل حل ہوسکتے ہیں
-
خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی
-
شاہد خاقان عباسی اچھے آدمی ہیں،انہیں پارٹی میں بیٹھ کر اپنی بات کرنی چاہیئے
-
وفاقی وزیر نجکاری سے ترک سفیر کی ملاقات، ملکی وعالمی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
وزیرخزانہ کی مشرق وسطی و شمالی افریقہ کے وزراء و گورنرز کی ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات میں شرکت
-
صدر مملکت سے ترک سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تعاون مزید بڑھانے پر زور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.