نامور جوڈو کھلاڑی شاہ حسین شاہ گرینڈپری مقابلوں میں شرکت کیلئے جنوبی کوریا روانہ

منگل 24 نومبر 2015 19:14

نامور جوڈو کھلاڑی شاہ حسین شاہ گرینڈپری مقابلوں میں شرکت کیلئے جنوبی ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔24 نومبر۔2015ء) پاکستان کے جوڈو کے نامور کھلاڑی شاہ حسین شاہ جنوبی کوریا میں کھیلی جانیوالی جوڈو گرینڈپری مقابلوں میں شرکت کیلئے منگل کو روانہ ہو گئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آج (بدھ ) سے شروع ہونیوالے مقابلوں میں شاہ حسین شاہ پاکستان کی نمائندگی کریں گیجبکہ یہ ایونٹ برازیل میں ہونے والے اولمپکس گیمز میں کوالیفائی کرنے کیلئے بہت اہم ہے جس میں کامیابی سے شاہ حسین شاہ کی عالمی رینکنگ میں بہتری آئے گی اوراولمپک گیمز میں شرکت کیلئے انکی امیدیں روشن ہو جائے گی