جامعہ کراچی، بی اے اور بی کام پرائیوٹ کے رجسٹریشن فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع

منگل 24 نومبر 2015 19:50

کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 نومبر۔2015ء ) جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر ارشد اعظمی کے اعلامیہ کے مطابق بی اے،بی کام ،بی او ایل(B.O.L ) پرائیوٹ کے رجسٹریشن فارم اور امپرومنٹ آف ڈویژن بی اے،بی کام اور بی ایس سی کے لئے فارم جمع کرانے کی تاریخ میں07 دسمبر2015 ء توسیع کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

طلبہ اپنے رجسٹریشن فارم3400=/ روپے فیس کے ساتھ بینک کاؤنٹرز واقع سلورجوبلی گیٹ جامعہ کراچی پر جمع کراسکتے ہیں۔مضمون کی تبدیلی کے لئے بھی انہی تاریخوں میں 700=/ روپے فیس کے ساتھ فارم جمع کرائے جاسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :