جامعہ کراچی، بی اے اور بی کام پرائیوٹ کے امتحانی فارم جمع کرانے کی کل آخری تاریخ ہے

منگل 24 نومبر 2015 19:50

کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 نومبر۔2015ء ) جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر ارشد اعظمی کے اعلامیہ کے مطابق بی اے اور بی کام پرائیوٹ سالانہ امتحانات برائے 2015 ء کے لئے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں08 دسمبر2015 ء تک توسیع کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

بی اے پرائیوٹ کے طلبہ اپنے امتحانی فارم 3100=/ روپے کے پے آرڈر بنام یونیورسٹی آف کراچی برائے سال اول/ دوئم اور 5500=/ روپے کے پے آرڈربرائے(سال اول ودوئم باہم) کے ساتھ جبکہ بی کام پرائیوٹ کے طلبہ اپنے امتحانی فارم4000=/ روپے کے پے آرڈر بنام یونیورسٹی آف کراچی برائے سال اول/ دوئم اور 7000=/ روپے کے پے آرڈربرائے(سال اول ودوئم باہم) کے ساتھ بینک کاؤنٹرز واقع سلورجوبلی گیٹ جامعہ کراچی پر جمع کراسکتے ہیں۔

وہ طلبا وطالبات جو بی کام کے ضمنی امتحانات برائے 2014 ء میں شریک ہوچکے ہیں انہیں آگاہ کیا جاتا ہے کہ ان کے لئے سالانہ امتحانات برائے 2015 ء میں شرکت کے لئے امتحانی فارم اور فیس جمع کرانے کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا،جبکہ ایسے طلبہ جو 2009 ء یا اس سے قبل کی رجسٹریشن کے حامل ہیں انہیں امتحانی فیس کے علاوہ 3000=/ روپے اضافی چارجز بھی جمع کرانے ہونگے۔

متعلقہ عنوان :