انٹربینک اورمقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدرمیں استحکام

یورو کی قدرمیں اضافہ، پاؤنڈ کی قدرمیں کمی کارجحان

منگل 24 نومبر 2015 20:17

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔24 نومبر۔2015ء) انٹربینک اورمقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں منگل کوروپے کے مقابلے ڈالر کی قدرمیں استحکام رہا جبکہ یورو کی قدرمیں اضافہ اوربرطانوی پاؤنڈ کی قدرمیں کمی کارجحان دیکھاگیا۔

(جاری ہے)

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق منگل کوانٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت خرید 105.50روپے اورقیمت فروخت 105.55روپے پربرقراررہی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 106روپے اورقیمت فروخت 106.30روپے پرمستحکم رہی ۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق منگل کوروپے کے مقابلے یوروکی قدرمیں 20پیسے کااضافہ ہوا جس سے یورو کی قیمت خرید 113.10روپے سے بڑھ کر113.30روپے اورقیمت فروخت 114.10روپے سے بڑھ کر114.30روپے ہوگئی جبکہ 15پیسے کی کمی سے برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 161روپے سے کم ہوکر160.85روپے اورقیمت فروخت 162روپے سے کم ہوکر161.85روپے پر آ گئی ۔فاریکس رپورٹ میں بتایاگیا ہے کہ گزشتہ روزروپے کی نسبت سعودی ریال کی قدر25.50روپے اوریواے ای درہم کی قدر29.30روپے پربدستوربرقراررہی