Live Updates

پاکستان کی موجودہ سیاست کی انحونی، مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کا کراچی کے بلدیاتی انتخابات کیلئے اتحاد

muhammad ali محمد علی منگل 24 نومبر 2015 20:18

پاکستان کی موجودہ سیاست کی انحونی، مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کا کراچی ..
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.24 نومبر 2015 ء) مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف نے کراچی کے بلدیاتی انتخابات کیلئے اتحاد کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کی موجودہ سیاست کی حیران کن پیش رفت سامنے آئی ہے۔

(جاری ہے)

کراچی میں 5 دسمبر کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ اس حوالے سے اب معلوم ہو اہے کہ یونین کونسل نمبر 14 میں پاکستان تحریک انصاف اور ن لیگ کے امیدوار نے اتحاد کرلیا ہے۔ یونین کونسل 14 پر چئیرمین عبدالرحمان نامی امیدوار ن لیگ اور تحریک انصاف کے مشترکہ امیدوار کے طور پر سامنے آیا ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات