سانگھڑ،آبادگارں کا علاقے میں وسیع پیمانے پر سیم و تھور میں اضافے کیخلاف احتجاج

احتجاج کے باعث سانگھڑ جمراؤ روڈ پانچ گھنٹوں تک بلاک اور ٹریفک معطل ہوگی

منگل 24 نومبر 2015 20:18

سانگھڑ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔24 نومبر۔2015ء) یونین کونسل شاہ سکندرآباد اور یونین کونسل صدرٹ کے سینکڑوں آبادگارں نے علاقے میں وسیع پیمانے پر سیم و تھور میں اضافے کے خلاف واڈکی کے مقام پر احتجاج کیاکاشت کاروں کے احتجاج کے باعث سانگھڑ جمراؤ روڈ پانچ گھنٹوں کیلئے بلاک ہوگیا اور سانگھڑ سے خیرپور جانے والی ٹریفک معطل ہوگی اس موقع پر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کاشت کاروں کے رہنما وں ملک سلیم چیمہ۔

ملک احسان۔شکیل احمد۔مجنوں شر سلطان شر ملک محمد اشرف۔ریاض احمد۔محمد خان شر۔ رحیم داد۔نور محمد سومرو و دیگر نے کہا کہ نارا کینال سے خیرپور کے بااثر افراد کو زرعی پانی کی فراہمی کیلئے واڈکی کے مقام پر دو ہیڈاپ تعمیر کئے گئے ہیں جس سے نارا کینال میں پانی کی سطع آٹھ فٹ سے بلند ہوکر 17فٹ ہوگی ہے جس کے باعث مذکورہ بالا دونوں یونین کونسلوں کی 25ہزار ایکٹر سے زائد زرعی زمین غیر آباد اور بنجر ہوکر رہ گئی ہے ۔

(جاری ہے)

اور سیم وتھور کا زیر زمین پانی اب زمینوں کی بالائی سطع پر کھڑا ہے اور وہ علاقہ جہاں لہلہاتے کھیت اور وافر زرعی پیدوار ہوتی تھی اب وہاں ویرانی اور غربت کے ڈیرے ڈال لئے ہیں صورت حال اس قدر گھمبیر ہوچکی ہے کہ زرعی زمینوں کے مالک کاشت کار دیگر علاقوں میں مزدوری کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں اور بڑی تعداد میں یہاں کی خوش حال آبادی روزگار کے ذرائیع ختم ہوجانے کے باعث نقل مکانی کر گئی ہے انھوں نے کہا کہ حکومت سندھ نے بااثر افراد کی زمینوں کو آباد کرنے کے لئے علاقے کی ایک بڑی آبادی کو بھوک و افلاس کے جہنم میں دھکیل دیا ہے انھوں نے کہا کہ گجری سے لیکر جمراؤ تک نارا کینال کے متوازی ایک ڈرائینج کچا نارا تعمیر کراکے علاقے کی زمینوں کو برباد ہونے سے بچایا جاسکتا ہے انھوں نے کہا کہ افسوس ناک امر یہ ہے کہ یونین کونسل شاہ سکندرآباد اور یونین صدرٹ کے آباد گاروں کو درپیش اس قدر شدید مسلئے کے باوجود اب تک سندھ حکومت اور ضلعی انتظامیہ نے علاقے کا دورہ کرنے کی بھی زحمت گوارہ نہیں کی ہے انھوں نے کہا کہ ہمارے مطالبے پر فوری توجہ نہ دی گی تو علاقے کے ہزاروں کاشت کار ڈی سی آفس کا گھیراؤ کریں گے اور بعدازاں کراچی پہنچ کر سندھ اسمبلی کے سامنے اجتحاجی مظاہرہ کیا جائے گا

متعلقہ عنوان :