کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی کی صدارت میں اجلاس

لیاری ایکسپریس وے پروجیکٹ کے نارتھ باؤنڈ پر کام کا جائزہ لیا گیا

منگل 24 نومبر 2015 20:21

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔24 نومبر۔2015ء) کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی کی صدارت میں منعقدہ ایک اجلاس میں لیاری ایکسپریس وے پروجیکٹ کے نارتھ باؤنڈ پر شروع کئے جانے والے کام کا جائزہ لیا گیا۔ کمشنر نے کہا کہ لیاری ایکسپریس وے قومی اہمیت کا منصوبہ ہے۔ منصو بہ میں متعلقہ اداروں کی کار کر دگی قابل تحسین ہے۔جو کام رہ گیا ہے متعلقہ اداروں کو چاہئے کہ وہ ذاتی دلچسپی لیں اور اسے جلد از جلد مکمل کریں۔

منصوبہ کومکمل کر نے میں کوئی بھی کردار قومی خدمت کے مترادف ہوگی۔اجلاس میں ، ضلع وسطی کے ڈپٹی کمشنر افضل زیدی ، لیاری ایکسپریس وے پروجیکٹ کے ڈائریکڑ محمد سرفراز ، نیشنل ہائی وے اتھارٹی بلڈنگز کنٹرول اتھارٹی کے افسران ایف ڈبلیو او کے نمائندے اوردیگر متعقلہ افسران نے شر کت کی۔

(جاری ہے)

۔منصوبہ 2002 میں شروع کیا گیا تھا جس کا ساؤ تھ باؤ نڈ سہراب گوٹھ سے ماری پور تک ایک طرف کا راستہ پہلے ہی مکمل ہو چکا ہے اور ٹریفک کے لئے زیر استعمال ہے جبکہ نارتھ باؤنڈ دوسری طرف کے راستہ کے دو اعشاریہ دو کلومیڑ کے حصہ پر تعمیر کا کام رکا ہوا ہے ۔

منتقل کرنے والوں کو معاوضہ کی ادائیگی کے لئے وفاقی حکومت نے 700 ملین روپے پہلے ہی جاری کر دئے ہیں۔۔انھوں نے کہا کہ لیاری ایکسپریس وے منصوبہ شہر میں ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانے کے سلسلہ میں ایک اہم کو شش ہے اس سے شہر میں ٹریفک کے دباؤ میں کمی واقع ہوگی۔ ایف ڈبلیو او کے نمائندہ نے اجلاس کو بتایا کہ نارتھ باؤ نڈ لیاری ایکسپریس وے منصوبہ پر رکا ہوا کام شروع کر دیا گیا ہے۔

ضلع غربی اور ضلع شرقی کے ڈپٹی کمشنرز نے اجلاس کو تجاوزات اور تعمیرات کے ہٹانے کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔انھوں نے کہا کہ منصوبہ کی تکمیل میں پیش رفت ہو رہی ہے۔ تجازات ہٹانے کا کام جاری ہے جہاں تجازات ہٹادی گئی ہیں وہاں کام شروع کر دیا گیا ہے۔ پروجیکٹ ڈائریکٹر محمد سرفراز نے بتا یا کہ متاثرین کو رقم کی ادائیگی کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔

حکومت نے معاوضہ کی رقم جاری کر دی ہے۔اکاؤنٹنٹ جنرل آفس سے رقم کی منتقلی مطلوب ہے۔ انھوں نے کہا کہ رقم کی منتقلی میں تاخیر سے متاثرین کی ادائیگی میں تاخیر کا خدشہ ہے۔ فیصلہ کیا گیا کہ رقم کی منتقلی کا کام جلد از جاری کر نے میں حایل رکاوٹوں کو دور کر نے کیلئے اکاؤنٹنٹ جنرل آفس سے رابطہ کیا جائے گا ۔اور جلد از جلد رقم کی منتقلی کی درخواست کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :