روسی طیارے کو مار گرانے پر امریکہ نے ترکی کی حمایت کردی

muhammad ali محمد علی منگل 24 نومبر 2015 20:55

روسی طیارے کو مار گرانے پر  امریکہ نے ترکی کی حمایت کردی

واشنگٹن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.24 نومبر 2015 ء) روسی طیارے کو مار گرانے پر امریکہ نے ترکی کی حمایت کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق منگل کے روز ترکی کی جانب سے اپنی سرحد کے قریب روسی طیارے کو مار گرانے کے واقعے پر روس اور ترکی کے درمیان حالات کشیدہ ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے امریکہ کی جانب سے بھی اہم بیان سامنے آیا ہے۔ امریکہ نے اس معاملے میں ترکی کی حمایت کردی ہے۔ امریکی حکام کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ترک فضائیہ کی جانب سے روسی پائلٹس کو 10 سے زائد مرتبہ وارننگ دی گئی تاہم ان کی جانب سے کوئی جواب نہیں دیا گیا جس کے بعد ہی طیارے کو گرانے کی کاروائی عمل میں آئی۔