سعودی عرب کے دارلحکومت ریاض میں طوفانی بارشوں نے نظام زندگی درہم برہم کردیا

muhammad ali محمد علی منگل 24 نومبر 2015 21:06

سعودی عرب کے دارلحکومت ریاض میں طوفانی بارشوں نے نظام زندگی درہم برہم ..
ریاض(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.24 نومبر 2015 ء) سعودی عرب کے دارلحکومت ریاض میں طوفانی بارشوں نے نظام زندگی درہم برہم کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے مختلف شہروں میں شدید بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث ان شہروں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز سے سعودی دارلحکومت ریاض میں شدید بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ شدید بارشوں کے باعث شہر میں نظام زندگی درہم برہم ہوگیا ہے۔ اس تمام صورتحال میں شہر میں عوام کو گھروں سے غیر ضروری طور پر باہر نہ نکلنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :