سندھ حکومت کا شاہ عبداللطیف بھٹائی رحمۃ اﷲ علیہ کے عرس کے موقع پر 27نومبر کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان

منگل 24 نومبر 2015 21:23

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 نومبر۔2015ء) سندھ حکومت نے عظیم صوفی بزرگ اور شاعر شاہ عبداللطیف بھٹائی رحم اﷲ علیہ کے عرس کے موقع پر 27نومبر کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔

(جاری ہے)

سندھ حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق 27نومبر بروز جمعہ حضرت عبداللطیف بھٹائی رحم اﷲ علیہ کے عرس کی مناسبت سے سندھ بھر میں عام تعطیل ہوگی، اس کا اطلاق خود مختار کارپوریشنز سمیت سندھ حکومت کے تمام اداروں اور سرکاری و نجی تعلیمی اداروں پر ہوگا۔

واضح رہے کہ سندھ میں ہر سال 14 صفر کو حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائی رحم اﷲ علیہ کے عرس کی مناسبت سے عام تعطیل ہوتی ہے۔صوبائی حکومت کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق 27 نومبر کو سرکاری اور غیر سرکاری درسگاہیں بند رہیں گی ۔ جبکہ انٹر بورڈ کراچی کے تحت ہونے والے ضمنی امتحانات ملتوی کردیئے گئے ہیں۔27 نومبر بروز جمعہ کو ملتوی ہونے والے انٹر کے ضمنی امتحانات اب 11 دسمبر بروز جمعہ کو ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :