5 دسمبر کو پیپلزپارٹی لیاری سے حیران کن کامیابی حاصل کرے گی،طاہر رحمانی

منگل 24 نومبر 2015 21:23

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 نومبر۔2015ء) پاکستان پیپلز پارٹی لیاری کے سینئر رہنما طاہر رحمانی نے کہا کہ زوہیب بلوچ اور تاج بابو میں ٹکٹ کا کوئی تنازع نہیں میڈیا میں پی پی پی مخالفین کی جانب سے پھیلائی گئی افواہوں کی وضاحت کرتے ہوئے طاہر رحمانی نے کہا کہ لیاری کی تمام یوسیز میں پی پی پی کے امیدوار الیکشن میں کھڑے ہیں اور حالیہ کامیاب ریلی نے مخالفین کی نیندیں خراب کردی ہیں 5 دسمبر کو پیپلزپارٹی لیاری سے حیران کن کامیابی حاصل کرے گی طاہر رحمانی نے ووٹرز سے اپیل کی کہ وہ صرف تیر کے نشان پر مہر لگائیں۔

متعلقہ عنوان :