کراچی،ایف آئی اے کی کارروائی ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر پاسپورٹ سمیت2 افراد گرفتار

منگل 24 نومبر 2015 21:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 نومبر۔2015ء) کراچی میں ایف آئی اے نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر پاسپورٹ کو ایک اہلکار سمیت گرفتار کرلیا ہے دونوں افراد پر غیرملکیوں کو پاسپورٹ بنا کر دینے کا الزام ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل نے رات گئے کارروائی کرتے ہوئے اسسٹنٹ ڈائریکٹر پاسپورٹ وسطی علی نصرت جعفری کو اہلکار وسیم سمیت گرفتار کرلیاایف آئی اے ذرائع کے مطابق دونوں افراد بھاری رقم لے کر غیرملکیوں کو پاسپورٹ بنا کر دیتے تھے دونوں ملزمان پر دو درجن سے زائد غیرملکیوں کو پاسپورٹ بنا کر دینے کا الزام ہے۔ ملزمان سے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :