ترکی کی درخواست پر نیٹو کا ہنگامی اجلاس

muhammad ali محمد علی منگل 24 نومبر 2015 22:02

ترکی کی درخواست پر نیٹو کا ہنگامی اجلاس
برسلز(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.24 نومبر 2015 ء) ترکی کی درخواست پر نیٹو کا ہنگامی اجلاس بلا لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق منگل کے روز ترکی کی جانب سے اپنی سرحد کے قریب روسی طیارے کو مار گرانے کے واقعے کے بعد صورتحال کشیدہ ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ترکی کی درخواست پر نیٹو کا ہنگامی اجلاس بلا لیا گیا ہے۔ اجلاس میں ترکی کی جانب سے روسی طیارہ مار گرانے کی تفصیلات سے آگاہ کیا جائے گا۔ ترکی نے اس حوالے سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو بھی تفصیلات سے آگاہ کردیا ہے۔