دورہ ایران پر روسی صدر کا ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای کو قرآن مجید کا انتہائی قدیم ترین اور قیمتی نسخہ بطور تحفہ

منگل 24 نومبر 2015 22:32

دورہ ایران پر روسی صدر کا ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای کو قرآن مجید کا ..

تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 نومبر۔2015ء) روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای کو دورہ ایران کے موقع پر قرآن مجید کا انتہائی قدیم ترین اور قیمتی نسخہ بطور تحفہ پیش کیا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق روسی صدر اور ایرانی سپریم لیڈرکے درمیان یہ ملاقات تقریباً دو گھنٹے جاری رہی اور اس دوران شام کے معاملے پر متفق لائحہ عمل اپنانے پر اتفاق کیا گیاجبکہ ملاقات کے آخرمیں روسی صدر نے ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای کو قرآن پاک کا انتہائی قدیم ترین اور قیمتی نسخہ بطور تحفہ پیش کیا جس پر ایرانی سپریم لیڈر نے روسی صدر کے اس تحفے کو بے حد قیمتی اور بہترین تحفہ قرار دیتے ہوئے شکریہ ادا کیا۔

ملاقات کے دوران روسی صدر کاکہناتھاکہ روس شام میں جنگجووں کیخلاف اس وقت تک حملے جاری رکھے گا جب تک ان کا خاتمہ نہیں ہو جاتا لیکن روس شام میں غیر معینہ مدت تک فضائی حملے جاری نہیں رکھے گا۔

متعلقہ عنوان :