ٹرائی نیشن ٹورنامنٹ و 2016آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپٹیم سلیکشن ٹرائلز میچز 27نومبر سے ہونگے

منگل 24 نومبر 2015 22:47

ٹرائی نیشن ٹورنامنٹ و 2016آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپٹیم سلیکشن ٹرائلز میچز ..

لاہور۔24 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔24 نومبر۔2015ء) دو بئی میں ہونے والے ٹرائی نیشن ٹورنامنٹ اور 2016میں ہونے والے آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ میں شرکت کرنے والی قومی انڈر 19کرکٹ کی سلیکشن کے لئے ٹرائلز میچز 27نومبر سے لاہور کی مختلف گراؤنڈز میں ہوں گے ۔

(جاری ہے)

جونیئر سلیکشن کمیٹی نے ٹرائلز میچز کے لئے پرفارمنس کی بنیا د پر پانچ صوبائی ٹیموں کو اعلان کردیا ہے جس میں سندھ ،بلوچستان ،پنجاب ،کے پی کے اور فیڈرل کی ٹیمیں شامل ہیں ۔

سندھ کی ٹیم کی کپتانی فہد بخاری ،بلوچستان ٹیم کی قیادت عمران رفیق ،پنجاب کی ٹیم کی قیادت گوہر حفیظ ،فیڈرل ٹیم کی قیادت ذیشان ملک ،کے پی کے کی ٹیم کی قیادت نبی گل کریں گے ۔ٹرائلز میچز کے اختتام پر پرفارمنس کی بنیاد پر 20کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے گا جو کہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں دو ہفتے کے فاسٹ ٹرینگ کوچنگ پروگرام میں شرکت کریں گے ۔