پاک‘انگلینڈ ٹی ٹونٹی کرکٹ سیریز، قومی کرکٹ ٹیم کامیابی کی صورت میں اپنی دوسری پوزیشن برقرار رکھ سکتی ہے

منگل 24 نومبر 2015 22:47

پاک‘انگلینڈ ٹی ٹونٹی کرکٹ سیریز، قومی کرکٹ ٹیم کامیابی کی صورت میں ..

لاہور۔24 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔24 نومبر۔2015ء) پاکستان اور انگلینڈ کے مابین 26نومبر سے یو اے ای میں شروع ہونے والی ٹی ٹونٹی کرکٹ سیریز میں کامیابی حاصل کرکے قومی کرکٹ ٹیم آئی سی سی کی ٹی ٹونٹی رینکنگ میں اپنی دوسری پوزیشن برقرار رکھ سکتی ہے ۔پاکستان کی آئی سی سی ٹی ٹونٹی رینکنگ میں دوسری اور انگلینڈ کی 8ویں پوزیشن ہے ۔

پاکستان کے انگلینڈ کی ٹیم سے 14پوائنٹس زیادہ ہیں ۔

(جاری ہے)

پاکستان کی ٹیم اگر انگلینڈ سے سیریز میں 2-1سے کامیابی حاصل کرتی ہے تو دونوں ٹیموں کی رینکنگ اور پوائنٹس میں کوئی فرق نہیں پڑے گا ۔لیکن انگلینڈ کی ٹیم سیریز میں 2-1سے کامیابی حاصل کرتی ہے تو پاکستان کی ٹیم کی رینکنگ چوتھی ہوجائے گی جبکہ انگلینڈ کی ٹیم چھٹے نمبر پر پہنچ جائے گی ۔ انگلینڈ کی ٹیم سیریز میں 3-0سے کامیابی حاصل کرتی ہے تو اس کے 117پوائنٹس ہوجائیں گے اور اسکی چوتھی پوزیشن ہوجائے گی جبکہ پاکستان کی ٹیم چھٹے نمبر پر چلی جائے گی ۔پاکستان کی ٹیم اگر انگلینڈ سے سیریز میں 3-0سے کامیابی حاصل کرتی ہے تو اسکے پوائنٹس سری لنکا کی ٹیم کے برابر ہوجائیں گے لیکن رینکنگ پھر بھی دوسری ہی رہے گی ۔

متعلقہ عنوان :