قومی بچت اسکیموں میں 107 ارب کی سرمایہ کاری

منگل 24 نومبر 2015 23:03

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 نومبر۔2015ء) قومی بچت اسکیموں میں وسط نومبر تک 107ارب روپے سرمایہ کاری کی گئی۔

(جاری ہے)

سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگ کے مطابق 15نومبر تک قومی بچت کی مختلف اسکیموں میں سرمایہ کاری کا اندازہ 113 ارب روپے تھاتاہم یکم اکتوبر سے شرح منافع گھٹنے کے بعد سرمایہ کاری میں کمی دیکھی جارہی ہے۔