پہلی بار مریض کے پیٹ سے کرنسی نوٹ نکلے

Fahad Shabbir فہد شبیر منگل 24 نومبر 2015 23:45

پہلی بار مریض کے پیٹ سے کرنسی نوٹ نکلے

قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔24نومبر۔2015ء)مصری ڈاکٹروں نے پیٹ کے شدید درد میں مبتلا ایک شخص کا معائنہ کیا تو حیران رہ گئے۔ اس کے پیٹ میں کرنسی نوٹ تھے جو پلاسٹک میں لپٹے ہوئے تھے۔ مصر کے دارالحکومت قاہرہ کے ایک ہسپتال میں جب پیٹ کے شدید درد میں مبتلا ایک شخص آیاتو ڈاکٹروں نے اپنڈکس کے شبے میں اس کے سکین کرانے کو کہا۔

(جاری ہے)

سکین سے پتہ چلا کہ اس کے پیٹ میں مصری کرنسی نوٹ ہیں جو اس کے پیٹ کے درد اور الٹیوں کی وجہ بن رہے ہیں۔

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ انہوں نے آپریشن کر کے مصری کے پیٹ میں سے 1000 مصری پاؤنڈ نکال لیے ہیں۔ایک ڈاکٹر نے مصری اخبار کو بتایا کہ ہم پیٹ میں دھات یا ہڈیاں تو دیکھتے ہی رہتے ہیں مگر یہ پہلی بار ہے کہ ہم نے پیٹ سے کرنسی نوٹ نکالا۔ڈاکٹر نے بتایا کہ پولیس نے مریض کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے اور ا س سے کرنسی نوٹ کے پیٹ میں جانے کے بارے میں تفتیش کر رہی ہے۔