یونان میں داخلہ نہ ملنےپر متعدد تارکین نے احتجاج کرتے ہوئےاپنے منہ سی لیے

muhammad ali محمد علی بدھ 25 نومبر 2015 00:15

یونان میں داخلہ نہ ملنےپر متعدد تارکین نے احتجاج کرتے ہوئےاپنے منہ ..
ایتھنز(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 نومبر 2015 ء) یونان میں داخلہ نہ ملنےپر متعدد تارکین نے احتجاج کرتے ہوئےاپنے منہ سی لیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق غربت اور بے روزگاری سے تنگ بیشتر افراد یورپی ممالک کا رخ کر رہے ہیں۔ تاہم مصیبت کے مارے ان تارکین وطن کا وہاں بھی کوئی پرسان حال نہیں ہے۔

(جاری ہے)

اب ایران سے تعلق رکھنے والے چھ تارکین وطن نے یونان میں داخلے کی اجازت نہ ملنے پراحتجاج کا انوکھا طریقہ اختیار کیا گیا ہے۔ ایرانی تارکین کی جانب سے کیے گئے احتجاجی مظاہرے میں بنگلہ دیش اور مراکش سے آئے ہوئے تارکین وطن بھی شامل ہوئے۔ اس دوران متعدد تارکین کی جانب سے احتجاج کرتے ہوئے اپنے منہ سی لیے گئے۔

متعلقہ عنوان :