امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مسلمانوں کیخلاف تعصب پر ایک امریکی مسلمان خاتون کی جانب سے شاندار جواب

muhammad ali محمد علی بدھ 25 نومبر 2015 00:16

امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مسلمانوں کیخلاف تعصب پر ..
نیویارک(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 نومبر 2015 ء) امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مسلمانوں کیخلاف تعصب پر ایک امریکی مسلمان خاتون کی جانب سے شاندار جواب دیا گیا ہے۔ امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے امریکی مسلمانوں کو اپنے ساتھ خصوصی شناختی کارڈ آویزاں رکھنے کے مطالبے پر ایک امریکی مسلمان خاتون کی جانب سے شاندار جواب نے سوشل میڈیا پر کافی پذیرائی حاصل کی ہے۔

(جاری ہے)

ماروا بلکر نامی امریکی مسلمان خاتون کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنی ایک تصویر شائع کی گئی جس کے ساتھ امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کو پیغام دیا گیا ہے کہ" مسٹر ڈونلڈ ٹرمپ، میرا نام ماروا ہے اور میں مسلمان ہوں۔ آپ چاہتے ہیں کہ امریکہ میں مسلمان اپنے ہمراہ خصوصی شناختی کارڈ لے کے چلیں تو، یہ لیجئے میں نے اپنے مسلمان ہونے کی پہچان کیلئے اپنے سینے پرخصوصی نشان لگا لیا ہے۔ یہ نشان امن کا ہے جو اسلام کی نمائندگی کرتا ہے۔ اس اسلام کا جو مجھے امن پھیلانے اور دوسروں کے ساتھ متحد ہو کر رہنے کا سبق دیتا ہے۔ یہی ہے ہم مسلمانوں کی اصل پہچان۔"

متعلقہ عنوان :