ترکی کی جانب سے مار گرائے جانے والے روسی طیارے کے پائلٹس کی تلاش کیلئے آنے والے روسی ہیلی کاپٹر کو بھی مار گرایا گیا

muhammad ali محمد علی بدھ 25 نومبر 2015 01:08

ترکی کی جانب سے مار گرائے جانے والے روسی طیارے کے پائلٹس کی تلاش کیلئے ..
ماسکو(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 نومبر 2015 ء) ترکی کی جانب سے مار گرائے جانے والے روسی طیارے کے پائلٹس کی تلاش کیلئے آنے والے روسی ہیلی کاپٹر کو بھی مار گرایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق منگل کے روز ترکی کی جانب سے اپنی سرحد کے قریب پرواز کرنے پر ایک روسی لڑاکا طیارے کو مار گرایا گیا تھا۔ اب غیر ملکی خبر رساں ادارے سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مار گرائے جانے والے روسی لڑاکا طیارے کے پائلٹس کو ڈھونڈنے آنے والے روسی ایم آئی 8 ہیلی کاپٹر کو بھی شامی باغیوں کی جانب سے مار گرایا گیا ہے جس کے نیتجے میں ایک روسی فوجی ہلاک ہو گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :