میرا نے عامر خان اور ان کی اہلیہ کو پاکستان آنے کی دعوت دیدی
بدھ 25 نومبر 2015 11:15
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 نومبر۔2015ء) بالی ووڈ اسٹارعامرخان کی جانب سے بھارت چھوڑنے کے بیان پرانتہا پسندہندوٴوں کی جانب سے شدیداحتجاج کے بعد فلم اسٹارمیرا نے انھیں پاکستان آنے کی دعوت دیدی۔ایک طرف بھارت میں اپنے منیجرکوفون کرکے عامر خان کوپاکستان آنے کا پیغام بھجوایا تودوسری جانب سوشل ویب سائٹ پربھی اپنا پیغام لوڈ کردیا، جس کوبہت سراہا گیا ہے۔
فلم اسٹارمیرا نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ بالی ووڈ اسٹار عامر خان نے اپنی بہترین اداکاری سے دنیا بھرمیں پرستاروں کے دل جیتے ہیں۔پاکستان میں بھی ان کے چاہنے والوں کی بڑی تعداد بستی ہے۔ انتہا پسند ہندوٴوں کی طرف سے مسلمانوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنانے اورتشدد کرنے کے واقعات میں حیرت انگیز اضافے کے بعد ان کی اہلیہ کرن راوٴ جوکہ ہندو مذہب سے تعلق رکھتی ہیں لیکن انھوں نے اپنے شوہر کوہندوستان چھوڑنے کا مشورہ دیا ہے، جس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ وہاں پرحالات کس قدرخراب ہیں، ایسے میں بطورپاکستانی میں نے انھیں لاہورآنے کی دعوت دی ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
معروف اداکارہ نیمل خاور نے اپنے پرستاروں کے ساتھ براہ راست رابطے کیلئے یو ٹیوب چینل کا آغاز کردیا
-
مشہورپوپ سنگرکا جنوبی کوریا میں مسجد بنانے کا اعلان
-
گلوکارہ اقبال بانو کی 15ویں برسی21اپریل کو منائی جائے گی
-
’’عشق مرشد‘‘کی آخری قسط بڑے پردے پر دکھائے جانے کا امکان
-
درفشاں سلیم ٹیلنٹ سے زیادہ قسمت سے مشہور ہوئیں، نازش جہانگیر
-
اداکارہ اقرا عزیز کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش کی خبریں گردش کرنے لگیں
-
مشہورپوپ سنگرکا جنوبی کوریا میں مسجد بنانے کا اعلان
-
لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن کے مداحوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی
-
شاہ رخ خان کی اپنی بیٹی سوہانا کی فلم کیلئے 200 کروڑ کی سرمایہ کاری
-
رنبیرکپورکے نئے اوتار نے مداحوں کو تجسس میں ڈال دیا
-
مہوش نے بھارتی گلوکار کیساتھ نئے پراجیکٹ کی تفصیلات بتا دیں
-
اسد صدیقی کی سالگرہ پر اہلیہ کے ہمراہ رومانوی تصویر کی سوشل میڈیا پر دھوم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.