فلم” دی فورس اویکنز“18دسمبر کو ریلیز ہو گی

بدھ 25 نومبر 2015 11:19

فلم” دی فورس اویکنز“18دسمبر کو ریلیز ہو گی

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 نومبر۔2015ء)خلائی مخلوق کے دیوانے تیار ہوجائیں کیونکہ اسٹار وارز سلسلے کی ساتویں فلم’ دی فورس اویکنز‘18دسمبر کو ریلیز ہو گی۔جے جے ابرامز کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی اسٹار وارز کے روایتی کرداروں کے گرد گھومتی ہے جو جدید روبوٹس اور اڑن طشتریوں پرسوار ہوکر نئے خلائی مشن پر روانہ ہونگے۔

(جاری ہے)

فلم میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے فنکاروں میں جان بویگا، ڈیزی ریڈلے، ایڈم ڈرائیور، آسکر ایساق، اینڈی سرکس، ہیریسن فورڈ اور مارک ہیمل سمیت دیگر شامل ہیں۔فلم کے پروڈیوسرہالی ووڈ کو جراسک پارک جیسی کئی کامیاب فلمیں دینے والے کیتھلین کینیڈی ہیں ، فلم والٹ ڈزنی پروڈکشنز کے بینر تلے 18دسمبر کوسنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کردی جائے گی۔