پاکستان سے سیریز سری لنکا میں ہونے کا امکان موجود:انوراگ ٹھاکر

بدھ 25 نومبر 2015 11:31

پاکستان سے سیریز سری لنکا میں ہونے کا امکان موجود:انوراگ ٹھاکر

نئی دہلی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 25نومبر- 2015ء) بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری انوراگ ٹھاکر کا کہنا ہے کہ پاکستان سے سیریز سری لنکا میں ہونے کا امکان موجود ہے ۔

(جاری ہے)

نئی دہلی میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران انوراگ ٹھاکر کاکہنا تھا کہ بھارت معاہدے کے تحت پاکستان سے اس کے ہوم گراؤنڈر پر سیریز کھیلنا چاہتا ہے لیکن وہاں سکیورٹی کی صورت حال خراب ہونے کی وجہ سے ٹیم نہیں بھیج سکتے جب کہ یو اے ای میں بھی ہمارے نہ کھیلنے کی اپنی وجوہات ہیں جس کے بعد دونوں ٹیموں کے مابین سری لنکا میں سیریز کا آپشن موجود ہے ۔ دونوں ممالک کے مابین سیریز کا معاملہ حل کر نے کا دارومدار دونو ں کرکٹ بورڈ کے سربراہان پر ہے ۔