آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان کرکٹ کی تاریخ کا پہلا ڈے نائٹ ٹیسٹ پرسوں شروع ہوگا

بدھ 25 نومبر 2015 11:31

آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان کرکٹ کی تاریخ کا پہلا ڈے نائٹ ٹیسٹ ..

ایڈیلیڈ ۔ 25 نومبر اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔25 نومبر۔2015ء آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے مابین تیسرا اور آخری ٹیسٹ جمعہ سے ایڈیلیڈ اوول میں شروع ہوگا۔ میزبان ٹیم آسٹریلیا کو تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔

(جاری ہے)

کینگروز نے برسبین میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں بلیک کیپس کو 208 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دی جبکہ پرتھ میں کھیلا گیا سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوگیا۔ تیسرے اور آخری ٹیسٹ میں دونوں ٹیموں کے مابین کانٹے دار مقابلے کی توقع ہے۔

متعلقہ عنوان :