پاکستان اور انگلینڈکی ٹیموں کے مابین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ کل کھیلا جائے گا

بدھ 25 نومبر 2015 11:50

پاکستان اور انگلینڈکی ٹیموں کے مابین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا پہلا ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 نومبر۔2015ء) پاکستان اور انگلینڈکی ٹیموں کے مابین 3 ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ کل ( جمعرات ) کو دبئی میں کھیلاجائے گا۔دونوں ٹیموں کے مابین تقریباً 3سال 9ماہ کے بعدٹی ٹونٹی میچ کھیلاجائے گا۔دونوں ٹیموں کے مابین آخری ٹی ٹونٹی میچ 27 فروری 2012ء کوشیخ زیدسٹیڈیم ابوظہبی میں کھیلاگیا تھاجوانگلینڈنے5رنزسے جیتا ۔

اس وقت انگلینڈکی ٹیم کے کپتان سٹورٹ براڈجبکہ قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق تھے۔پاکستان اورانگلینڈکی ٹیموں کے مابین یواے ای میں 5ٹی ٹونٹی میچ کھیلے گئے ہیں جن میں سے3میچ انگلینڈ نے جیتے جبکہ ایک میں پاکستان نے کامیابی حاصل کی۔یواے ای میں پاکستان کی کامیابی کاتناسب40فیصداورانگلینڈکی کامیابی کاتناسب60فیصدہے۔

(جاری ہے)

دونوں ٹیموں کے مابین انگلینڈمیں4ٹونٹی ٹونٹی میچ کھیلے گئے ۔

جن میں سے انگلینڈنے3اورپاکستان نے ایک میچ میں کامیابی حاصل کی۔انگلینڈمیں پاکستان کی کامیابی کاتناسب25اورانگلینڈکی کامیابی کا تناسب 75 فیصدہے۔ جبکہ پاکستان اورانگلینڈکی ٹیموں کے مابین نیوٹروینیوپر6میچ کھیلے گئے جن میں سے4میچ انگلینڈنے جیتے اور2 میچ پاکستان نے جیتے ۔ نیوٹر وینیو پر انگلینڈکی کامیابی کاتناسب66.66فیصداورپاکستان کی کامیابی کاتناسب33.33فیصدہے۔

متعلقہ عنوان :