گورنر سٹیٹ بینک ٹی ٹونٹی،زرعی ترقیاتی بینک نے نیشنل بینک کو 68 رنز سے شکست دیدی

بدھ 25 نومبر 2015 11:55

گورنر سٹیٹ بینک ٹی ٹونٹی،زرعی ترقیاتی بینک نے نیشنل بینک کو 68 رنز سے ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 نومبر۔2015ء) 12 ویں گورنر سٹیٹ بینک ٹی ٹونٹی کرکٹ کپ کے میچ میں زرعی ترقیاتی بینک نے نیشنل کو 68رنز سے شکست دیدی۔ زرعی ترقیاتی بینک نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 کھلاڑیوں کے نقصان پر 217 رنز بنائے۔

(جاری ہے)

بابر منظور الٰہی نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے گراؤنڈ کے چاروں طرف آزادانہ سٹروک کھیلتے ہوئے 85 رنز بنائے۔ محمد عامر 60 اور جواد برکت نے 25 رنز بنائے۔ جواب میں نیشنل بینک کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 کھلاڑیوں کے نقصان پر 149 رنز بناسکی۔ ابوبکر نے 45، فہد منیر 38 اور امیر اکبر نے 18 رنز بنائے۔

متعلقہ عنوان :