پاکستانی فنکاروں کا دلیپ کمار ،عامراور شاہ رخ کو سانپ سے تشبیہہ دینے پر شدید رد عمل کا اظہار

بدھ 25 نومبر 2015 11:55

پاکستانی فنکاروں کا دلیپ کمار ،عامراور شاہ رخ کو سانپ سے تشبیہہ دینے ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 نومبر۔2015ء )پاکستانی فنکاروں نے انتہا پسندوں کی جانب سے لیجنڈ فنکاروں دلیپ کمار ،عامرخان اور شاہ رخ کو سانپ سے تشبیہہ دینے پر اپنے رد عمل میں کہا ہے کہ جمہوریت کے چمپئن ہونے کے دعویدار بھارت میں تنگ نظری عروج پر ہے ، جمہوریت میں ہر کسی کو اپنے رائے کا اظہار کا مکمل حق حاصل ہے لیکن بھارتی حکومت اور اسکے انتہا پسند اتحادی اس حق کے آگے بند باندھنا چاہتے ہیں۔

رابی پیر زادہ،حمیرا ارشد،خوشبو،میرا ،لیلیٰ ،میگھا ،ماہ نور،ندا چوہدری ،مدیحہ شاہ ،ریشم،نور،ہما علی،امان اللہ،شبنم مجید،ریچل خان،ندا یاسر،افتخار ٹھاکر،سخاوت نازسمیت دیگر نے شیوسینا کے رہنما رام داس کے بیان پر اپنے شدید ردعمل میں کہا کہ تینوں لیجنڈ فنکاروں کو سانپ سے تشبیہہ دیئے جانے کے بعد بھارت کا مکروہ چہر ہ دنیاکے سامنے آ گیا ہے ۔

(جاری ہے)

‘بھارتی انتہا پسندوں نے پہلے پاکستان کے لیجنڈ گلوکا ر غلام علی کا کنسرٹ منسوخ کروایا اور بعد ازاں پاک بھارت کرکٹ سیریز منسوخ کروانے کے لئے بھارتی کرکٹ بورڈ پر ہلہ بول دیا ۔ عامرخان کی طرف سے بھارت میں پائے جانے والے خوف و ہراس پر دل کی بات کہناکوئی برائی نہیں لیکن بھارت کے انتہا پسندی اتحادیوں کے حالیہ اقدامات سے جمہوریت کے چمپئن بھارت کا اصل چہرہ پوری دنیا کے سامنے بے نقاب ہو گیا ہے ۔ فنکاروں نے کہا کہ ہماری ہمدردیا ں بھارت میں بسنے والے ہر اس شخص کے ساتھ ہیں جو حق اور سچ پر قائم ہے ۔