گلوکارہ حمیراارشد انے اپنا لائیواچیو منٹ ایوارڈ پرستاروں کے نام کردیا

بدھ 25 نومبر 2015 12:20

گلوکارہ حمیراارشد انے اپنا لائیواچیو منٹ ایوارڈ پرستاروں کے نام کردیا

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 نومبر۔2015ء ) گلوکارہ حمیراارشد انگلینڈ میں لائیو اچیو منٹ ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد وطن واپس آ گئیں۔حمیرا ارشد انگلینڈ میں منعقدہ پاکستان لائیو اچیومنٹ ایوارڈکی تقریب میں شرکت کرنے کیلئے گئی تھیں جہاں انہیں پاکستان لائیو اچیو منٹ ایوارڈ سے نوازاگیا ۔

(جاری ہے)

وطن واپسی پرانہوں نے کہاکہ پرستاروں کی ستائش کی وجہ سے ایوارڈ جیتی ہوں اس لئے یہ میرا نہیں بلکہ میرے پرستاروں کا ایوارڈ ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ایوارڈ کوئی بھی ہو فنکار کیلئے بڑی اہمیت رکھتا ہے اور میر ے لئے پرستاروں کی محبت سب سے بڑاایوارڈ ہے ۔ انہوں نے کہاکہ میں مستقبل میں بھی پرستاروں کے مزاج کو مدنظررکھتے ہوئے اپنی البم بنانے کا ارادہ کرچکی ہوں اور اگلے سال میری نئی آڈیو اور ویڈیو میوزک البم ریلیز ہوں گی جس میں پنجابی گانے اور بھنگڑا بھی شامل ہوگا ۔