ٹیسٹ میچز کی طرح ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں بھی کامیابی کی شاہراہ پر گامزن ہیں ‘محمد حفیظ

بدھ 25 نومبر 2015 12:25

ٹیسٹ میچز کی طرح ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں بھی کامیابی کی شاہراہ پر گامزن ..

ابو ظہبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 نومبر۔2015ء)قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز محمد حفیظ نے کہا ہے کہ ہم ٹیسٹ میچز کی طرح ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں بھی کامیابی کی شاہراہ پر گامزن ہیں ‘ون ڈے میں ناکامی سے ہماری مہم ہرگز متاثرنہیں ہوگی ۔

(جاری ہے)

میڈیا سے بات چیت میں انھوں نے کہا کہ ہم ٹیسٹ میچز کی طرح ٹوئنٹی 20 فارمیٹ میں بھی کامیابی کی شاہراہ پر گامزن ہیں ‘ میں سمجھتا ہوں کہ ون ڈے کی بانسبت ہماری ٹیم مختصر ترین فارمیٹ میں زیادہ بہتر اور گذشتہ 2برس سے ہم سب ایک ساتھ کھیل رہے ہیں ‘اس لیے مجھے اپنی اس ٹیم کی جانب سے ٹوئنٹی 20 میں ون ڈے سے زیادہ بہتر کھیل پیش کرنے کا یقین ہے۔

انھوں نے کہا کہ ہم ٹیسٹ سیریز جیت چکے ‘ون ڈے میں انگلینڈ فاتح رہا، اس طرح ٹور اب تک 1-1 سے برابر ہے، ٹوئنٹی 20 اس طویل ٹور کا فیصلہ کن مرحلہ اور ہم اس میں اپنی برتری ثابت کرنے کیلئے پراعتماد ہیں۔محمد حفیظ نے کہا کہ ٹوئنٹی20 فارمیٹ سے شائقین کی طرح پلیئرز بھی کافی لطف اندوز ہوتے ہیں ‘ون ڈے میں ناکامی سے ہماری مہم ہرگز متاثرنہیں ہوگی کیونکہ فیلڈ میں آپ کا کوئی دن اچھا اور کوئی برا رہتا ہے، ایک روزہ مقابلے ماضی کا حصہ بن چکے اور ہمیں نئی آزمائش درپیش ہے۔