عالمی جو جٹسو چیمپئن شپ میں سلور میڈل جیتنے والےکھلاڑی وطن واپس پہنچ گئے

بدھ 25 نومبر 2015 12:30

عالمی جو جٹسو چیمپئن شپ میں سلور میڈل جیتنے والےکھلاڑی وطن واپس پہنچ ..

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 25نومبر- 2015ء) عالمی جو جٹسو چیمپئن شپ میں سلور میڈل جیتنے والےکھلاڑی وطن واپس پہنچ گئے ، سلور میڈلسٹ ابوحریرہ اور محمد عمار کہتے ہیں کہ جیوری غیر جانبدار ہوتی تو گولڈ میڈل جیت سکتے تھے ۔ ورلڈ جو جٹسو چیمپئن شپ میں پاکستان نے پہلی بار شرکت کی اور سلور میڈل جیت لیا ۔

(جاری ہے)

ڈبلزایونٹ میں وکٹری سٹینڈ تک پہنچنے والے ابو حریرا اور محمد عمار کہتے ہیں کہ بھارت کو سیمی فائنل میں ہراکر خوشی ہوئی ۔ فیڈریشن کے ڈائریکٹر طارق علی کہتے ہیں کہ فائنل میں جانب داری کرنے والوں کے خلاف عالمی باڈی میں شکایت کریں گے ۔ قومی کھلاڑی اب جنوری میں ایشین چیمپئن شپ میں ملک کی نمائندگی کریں گے ۔