قومی کی بہادر بیٹی مریم مختیارشہید کی نماز جنازہ اداکردی گئی،آرمی چیف کا خراج عقیدت

بدھ 25 نومبر 2015 12:39

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25 نومبر۔2015ء) پاکستانی قوم کی بہادر پائلٹ بیٹی مریم مختیار شہید کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ،نماز جنازہ میں پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر مارشل سہیل امان اللہ سمیت اعلیٰ سول وفوجی حکام نے شرکت کی جبکہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے مریم مختیار کی بہادری پر خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق شہادت کے عظیم مرتبے پر فائز ہونے والی پاکستان کی بہادر پائلٹ بیٹیمریم مختیار کی میت سی ون تھرٹی طیارے پر میانوالی سے فیصل بیس کراچی میں لائی گئی۔

پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان اور دیگر افسروں نے جسد خاکی وصول کیا۔ پاک فضائیہ کے دستے نے شہید آفیسر کو سلامی بھی دی۔ جس کے بعد سکوارڈن لیڈر عتیق الرحمان کی امامت میں نماز جنازہ ادا کی گئی جس میں شہید کے اہل خانہ ، قریبی رشتہ داروں اور پاک فضائیہ کے افسروں بھی شرکت کی۔

(جاری ہے)

قوم کی بیٹی مریم مختیار کی نماز جنازہ فیصل ائیر بیس کراچی پر ادا کر دی گئی۔

جس میں پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر مارشل سہیل امان اللہ سمیت اعلیٰ سول و فوجی حکام نے شرکت کی

جبکہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے مریم مختیار کی بہادری پر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ مریم مختیار کی نماز جنازہ میں شریک فضائیہ کے اعلی افسر اور دیگر جہاں وطن کی شہید بیٹی کو خراج عقیدت پیش کرتے نظر آئے ، وہیں ان کے دل غم زدہ تھے اور اشک بھری آنکھوں میں مریم کے لئے عقیدت تھی۔

پاکستان کی بہادر بیٹی اس قدر عزت و احترام سے سفر آخرت پر روانہ ہوئی کہ اس موقع پر اس کے اہل خانہ کے سر فخر سے بلند ہو گئے ہوں گے۔ مریم مختیار کا شمار لڑاکا طیارے کی ان پانچ خواتین پائلٹس میں ہوتا تھا جنہیں محاذ جنگ تک جانے کی اجازت تھی۔ عائشہ فاروق کے بعد مریم دوسری پاکستانی فائٹر پائلٹ تھیں۔ واضح رہے کہ پاک فضائیہ کا ایف 7 تربیتی طیارہ اپنی معمول کی پرواز پرتھا کہ میانوالی کے علاقے کندیاں میں کچہ گجرات کے قریب گرکرتباہ ہو ا تھا جس کے نتیجے میں کراچی سے تعلق رکھنے والی 24 سالہ خاتون پائلٹ مریم شہید جب کہ معاون پائلٹ سکواڈرن لیڈرثاقب عباسی شدید زخمی ہوگئے تھے۔

متعلقہ عنوان :