کراچی : لی مارکیٹ دھماکہ ، ایک شخص ہلاک ، 5 افراد زخمی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 25 نومبر 2015 12:44

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 25 نومبر 2015 ء) : کراچی کی لی مارکیٹ میں ایک زوردار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 6 افراد زخمی ہوئے . زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر کے دھماکے کی جگہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کر لیا گیا .

(جاری ہے)

بی ڈی ایس نے جائے حادثہ کا جائزہ لیتے ہوئے بتایا کہ دھماکہ سلنڈر پھٹنے سے نہیں بلکہ پٹاخے بنانے والے مواد کے پھٹنے سے ہوا تھا. سول اسپتال ذرائع کے مطابق دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد میں سے ایک شخص دم توڑ گیا ہے جس کی شناخت محمد کریم کے نام سے ہوئی ہے ، ہلاک ہونے والا شخص لی مارکیٹ کا ہی رہائشی ہے.

متعلقہ عنوان :