انگلینڈ سے ٹی 20 سیریز میں کل گرین شرٹس برتری ثابت کرنے کیلیے پْراعتماد

بدھ 25 نومبر 2015 12:51

انگلینڈ سے ٹی 20 سیریز میں  کل گرین شرٹس برتری ثابت کرنے کیلیے پْراعتماد

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25 نومبر۔2015ء) انگلینڈ سے ٹی 20 سیریز میں گرین شرٹس برتری ثابت کرنے کیلیے پْراعتماد ہیں، سینئر بیٹسمین محمد حفیظ کہتے ہیں کہ ہم دورے کا اختتام کامیابی پر کریں گے، مختصر ترین فارمیٹ میں ہماری ٹیم حریف سے لاکھ درجے بہتر ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستانی ٹیم نے یو اے ای میں انگلش حریف سے تین ٹیسٹ میچز کی سیریز 2-0 سے جیتی جبکہ ون ڈے مقابلوں میں 1-3 سے ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا، اب آج جمعرات سے تین میچز کی ٹوئنٹی 20 سیریز شروع ہو رہی ہے، سینئر بیٹسمین محمد حفیظ 2 ماہ طویل ٹور کا اختتام کامیابی کے ساتھ کرنے کیلیے تیار ہیں۔

میڈیا سے بات چیت میں انھوں نے کہا کہ ہم ٹیسٹ میچز کی طرح ٹوئنٹی 20 فارمیٹ میں بھی کامیابی کی شاہراہ پر گامزن ہیں، میں سمجھتا ہوں کہ ون ڈے کی بانسبت ہماری ٹیم مختصر ترین فارمیٹ میں زیادہ بہتر اور گذشتہ 2برس سے ہم سب ایک ساتھ کھیل رہے ہیں، اس لیے مجھے اپنی اس ٹیم کی جانب سے ٹوئنٹی 20 میں ون ڈے سے زیادہ بہتر کھیل پیش کرنے کا یقین ہے۔انھوں نے کہا کہ ہم ٹیسٹ سیریز جیت چکے جبکہ ون ڈے میں انگلینڈ فاتح رہا، اس طرح ٹور اب تک 1-1 سے برابر ہے، ٹوئنٹی 20 اس طویل ٹور کا فیصلہ کن مرحلہ اور ہم اس میں اپنی برتری ثابت کرنے کیلیے پْراعتماد ہیں۔